PTI کا ایک ممبر کچھ دوسرا کوئی او ر بیان دیتا ہے، مشیر وزارت قانون

07 اگست ، 2024

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگوکرتے ہوئے مشیر وزارت قانون و انصاف، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کی سمجھ نہیں آرہی ، پارٹی کا ایک ممبر ایک بیان دیتا ہے اور دوسرا اس کی نفی میں کوئی اور بیا ن دے دیتا ہے۔ہر سیاسی جماعت کا احتجاج کا حق ہے لیکن اس کے ساتھ وہ ضابطے کے مطابق ہونی چاہئیں۔22 اگست کی ان کی تاریخ ہے یہ جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو بے شک کریں۔صوابی میں انہوں نے ناکام پاور شو کیا ہے خالی سیٹوں سے خطاب کیا ہے۔رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، شہریار آفریدی نے پروگرام میں کہا کہ صوابی جلسے میں جلسہ گاہ کے8،9 کلو میٹر تک عوام موجود تھی اندر جو مجمع تھا اس دے دس گنا لوگ باہر تھے۔سندھ اور پنجاب سے لوگ صوابی میں جلسے میں پہنچے۔اگر آپ کے ذہن میں خالی کرسیاں ہیں تو ہمیں اسلام آباد میں جلسہ کرنے دیں۔