9 مئی پر عدالتی کمیشن، ڈیڈ لاک توڑنے کا آسان طریقہ ، عاطف خان

07 اگست ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک توڑنے کا آسان طریقہ ہے کہ9 مئی پر عدالتی کمیشن بنائیں۔ثابت ہو کہ9 مئی کا حکم بانی پی ٹی آئی نے دیا تو ہم معافی مانگنے پر تیار ہیں۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیوز نیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتےہوئے کیا۔ پروگرا م میں بنگالی صحافی میر ریحان مسعود نے بھی گفتگو کی اور بنگلہ دیش کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نےبتایا کہ طلبا کسی صورت فوج یا اس کی حمایت یافتہ حکومت نہیں چاہتے۔ پولیس اور فوج سڑکوں پر نہیں ہیں، شہر میں خوف و ہراس ہے۔ ایسے میں کچھ طلبہ نے سڑکوں پر فرائض سنبھال لیے ہیں۔ میزبان شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں کل شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرنے کے بعد پاکستان میں حکومت کو اپوزیشن یہ طعنے دے رہی ہے کہ وہ شیخ حسینہ واجد کے انجام سے سبق سیکھے۔ شیخ حسینہ واجدکی حکومت کے خاتمے کے بعد ابھی تک بنگلہ دیش میں اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہی نہیں ہوسکا ہے۔