کاملاہیریس نے ٹم والز کو نائب صدر نامزد کرکے انتخابی گرفت مضبوط کرلی

07 اگست ، 2024

نیو یارک (عظیم ایم میاں )کاملا ہیریس نے ٹم والز کو نائب صدر نامزد کرکے انتخابی گرفت مضبوط کرلی، امریکا کے مسلمان ووٹروں کیلئے اچھی خبر ، الہام عمر ، کیتھ اپلی سن جیسے مسلم ارکان کانگریس ٹم والز کے دوست ہیں ، کملا ہیریس نے بحرانی کیفیت پر قابو پالیا ، اپنی پارٹی اور اقلیتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے ، ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈیمو کرٹیک پارٹی کے کنو نشن کے انعقاد سے قبل ہی نہ صرف صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے پارٹی کے ڈیلی گیٹس کی نا مزدگی کے لئے مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل کرلی ہے بلکہ کملا ہیریس نے اپنے نائب صدر کے طو رپر کسی بڑی اہم ریاست سے یا کسی ممتاز شخصیت کی بجائے منی سوٹا کی چھوٹی ریاست کے گورنر ٹم والز کو نامزد کرلیا ہے ۔ حالانکہ نیسلو انیا کے گورنر جانش شپیر و اور ریاست اپری زونا کے سینیٹر مارک کیلی کے نام امریکی میڈیا اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے حلقوں میں بے حد مقبول بیان کئے جاتے رہے ۔ کملا ہیریس کا ٹم والز (Tim Walz) کے بطور نائب صدر چناؤ کا فیصلہ انتہائی غیر روایتی اور امریکا کے بعض سیا سی حلقوں کے لئے غیر متوقع ہے تا ہم نظریاتی اعتبار سے کملا ہیریس اور ٹم والز میں نظر یاتی اشتراک پایا جاتا ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ اپنی تقاریر میں پہلے ہی کملاہیریس کو سو خلست قرار دے رہے ہیں ۔ ٹم والزایک اسکول ٹیچر نیشنل گارڈ امریکی رکن کانگریس اور اب ریاست منی سوٹا کے2019میں 6سال کے لئے گورنر منتخب ہوئے ہیں ۔ وہ اب امریکی ریاستوں کے منتخب ڈیمو کریٹ گورنرز کی تنظیم کے چیئرمین بھی ہیں اور پیچیدہ مسائل کو بھی عوامی زبان اور عام فہم الفاظ میں بیان کرنے کی منفرد صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔ امریکا کی لبیر اور ٹر یڈ یونینوں کے ساتھ ان کے دوستانہ اور اچھے تعلقات بھی ہیں جو کملاہیرس اور ٹم والز صدارتی ٹکٹ اور الیکشن کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔