9مئی کے 8 مقدمات،بانی PTI کی ضمانت کی درخواستوں پرپولیس ریکارڈ طلب

07 اگست ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے نو مئی کے 8 مقدمامیں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 8 اگست کو پولیس ریکارڈ طلب کر لیا،جونیئر وکیل نے موقف اپنایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں دلائل کیلئے مہلت دی جائے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نےجناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں ،عمر ایوب، اسد عمر سمیت 27 عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی، عدالت نے غیر نامزد 29 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے حکم دیا کہ جو ملزمان ایف آئی آر یا تتیمہ بیان میں نامزد ہیں ان کی پولیس تفتیش کرے ،عدالت نے تفتیشی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے،اس ملک کی بربادی ہے جس کو کام دو وہ پورا نہیں کرتا،تفتیشی نے جانا نہیں شوکاز کا جواب دے کر جائیں ، اگر تفتیشی افسر کے پاس ثبوت نہیں ہے تو گرفتاری نہیں ہوگی، عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ مہلت دی جائے ، عدالت نے کہا اب آپکو ٹائم نہیں ملنا ،بابر اعون موقف اپنایا کہ میں آج چوتھی بار آپ کے سامنے پیش ہو رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں ادھار مانگ رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ آپ نے لکھا ہے کہ ادھار مانگنا منع ہے، عظمیٰ خان نے موقف اپنایا کہ ہم یہاں 200 لوگ اسلام آباد اور دوسرے شہروں سے پیش ہوتے ہیں،تفتیشی افسر پیش نہیں ہو رہا، اس کے لیے کوئی سزا تو ہونی چاہیے ، اسد عمر کو عدالت میں طبعیت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کر دیا گیا،انتظامیہ نے کہا کہ رپورٹس آنےکےبعدپتہ چلےگاکادل کادورہ پڑاہےیانہیں،اسد عمر کی طبیعت اب بہتر ہے، بغیر ناشتے بلڈ پریشر کی دوا لینے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔