اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک دوروں کیلئے کابینہ ڈویژن کی جانب سے سات مارچ 2024کو جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ ہدایات کو تمام وزارتوں اور ڈویژنوں بشمول سینٹ سیکر ٹیریٹ اور قومی اسمبلی سیکر ٹیریٹ میں سختی سے عمل درآ مد کیلئے سرکولیٹ (تقسیم ) کیا جا ئے۔وفاقی وزراء ‘ وزرائے مملکت ‘ مشیر ،معاون خصوصی سمیت سیکرٹریز ،ایڈیشنل سیکرٹریز بھی بیرون ملک دورے کی اجازت وزیر اعظم سے لینگے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پا کستان فرسٹ کلاس میں سفر کر یں گے۔ وزیر اعظم ‘ چیئر مین سینٹ‘ سپیکر قومی اسمبلی ‘ وزیر خارجہ ‘ وفاقی وزرا ‘ چیئر مین جوائنٹچیفس آف سٹاف کمیٹی ‘ سروسز چیفس ‘ سنیٹر ز‘ ممبران قومی اسمبلی ‘ تمام وفاقی سیکرٹریز بزنس کلاس میںسفر کریں گے۔ ان کے علاوہ تمام سر کاری افسران اکا نو می کلاس میں سفر کر یںگے۔کابینہ ڈویژن نے منگل کے روز ایک آفس میمورنڈم جاری کیا جس میں وزیر اعظم کی ہدایت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بیرون ملک دوروں کے بارے میں ضروری اور غیر ضروری دوروں ‘ اہلیت ‘ فنڈنگ ‘ پروسیجرز کی ہدایات حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کی روشنی میں جاری کی گئی تھیں۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان میں انتخابی عمل چار ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پارٹی کے مختلف شعبوں کی...
کراچی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نئے گریڈنگ سسٹم اور پاس پرسنٹیج پالیسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر گئے صدر...
لندن برطانوی وزیراعظم کےچیف آف اسٹاف نے ایک شدید تنازع پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وزیراعظم کا ئراسٹارمر کو...
کراچیجماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“لاکھوں شہریوں کا...
کراچیاسرائیل میں بس اسٹیشن پر بنے بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس...
پیرس فرانسیسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون کی طرف اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔...