پروفیسر سمیع اللّٰہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

07 اگست ، 2024

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش کے ممتاز مصنف اور دانشورپروفیسرسمیع اللہ خان ملک کی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے ۔بھارتی اخبار کے مطابق یہ اعلان بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی طرف سے کیاگیاہے ۔ آرمی ہیڈکوارٹرمیں بنگلہ دیشی فوجی سربراہ کے ساتھ ملاقات میں بی این پی کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ابتدائی فہرست کے مطابق عبوری حکومت میں ڈاکٹرسمیع اللہ خان کے علاوہ ڈاکٹرآصف نذرل ‘ جسٹس ریٹائرڈعبدالوہاب ‘جنرل ریٹائرڈاقبال کریم ‘ میجر جنرل ریٹائرڈ افتخار الدین ‘ڈاکٹردیباپریا بھٹا چاریا‘مطیع الرحمن چوہدری ‘بریگیڈیئر جنرل ریٹائرڈ سخاوت حسین ‘ ڈاکٹر حسین اورجسٹس ریٹائرڈ ایم اے متین شامل ہوں گے ۔