نیو یارک (عظیم ایم میاں )کملا ہیریس نے ٹم والز کو نائب صدر نامزد کرکے انتخابی گرفت مضبوط کرلی، امریکا کے مسلمان ووٹروں کیلئے اچھی خبر ، الہام عمر ، کیتھ اپلی سن جیسے مسلم ارکان کانگریس ٹم والز کے دوست ہیں ، کملا ہیریس نے بحرانی کیفیت پر قابو پالیا ، اپنی پارٹی اور اقلیتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے ، ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈیمو کرٹیک پارٹی کے کنو نشن کے انعقاد سے قبل ہی نہ صرف صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے پارٹی کے ڈیلی گیٹس کی نا مزدگی کے لئے مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل کرلی ہے بلکہ کملا ہیریس نے اپنے نائب صدر کے طو رپر کسی بڑی اہم ریاست سے یا کسی ممتاز شخصیت کی بجائے منی سوٹا کی چھوٹی ریاست کے گورنر ٹم والز کو نامزد کرلیا ہے ۔ حالانکہ نیسلو انیا کے گورنر جانش شپیر و اور ریاست اپری زونا کے سینیٹر مارک کیلی کے نام امریکی میڈیا اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے حلقوں میں بے حد مقبول بیان کئے جاتے رہے ۔ کملا ہیریس کا ٹم والز (Tim Walz) کے بطور نائب صدر چناؤ کا فیصلہ انتہائی غیر روایتی اور امریکا کے بعض سیا سی حلقوں کے لئے غیر متوقع ہے تا ہم نظریاتی اعتبار سے کملا ہیریس اور ٹم والز میں نظر یاتی اشتراک پایا جاتا ہے ۔ ڈونلڈٹرمپ اپنی تقاریر میں پہلے ہی کملاہیریس کو سو خلست قرار دے رہے ہیں ۔ ٹم والزایک اسکول ٹیچر نیشنل گارڈ امریکی رکن کانگریس اور اب ریاست منی سوٹا کے2019میں 6سال کے لئے گورنر منتخب ہوئے ہیں ۔ وہ اب امریکی ریاستوں کے منتخب ڈیمو کریٹ گورنرز کی تنظیم کے چیئرمین بھی ہیں اور پیچیدہ مسائل کو بھی عوامی زبان اور عام فہم الفاظ میں بیان کرنے کی منفرد صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔ امریکا کی لبیر اور ٹر یڈ یونینوں کے ساتھ ان کے دوستانہ اور اچھے تعلقات بھی ہیں جو کملاہیرس اور ٹم والز صدارتی ٹکٹ اور الیکشن کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان میں انتخابی عمل چار ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پارٹی کے مختلف شعبوں کی...
کراچی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نئے گریڈنگ سسٹم اور پاس پرسنٹیج پالیسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر گئے صدر...
لندن برطانوی وزیراعظم کےچیف آف اسٹاف نے ایک شدید تنازع پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وزیراعظم کا ئراسٹارمر کو...
کراچیجماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“لاکھوں شہریوں کا...
کراچیاسرائیل میں بس اسٹیشن پر بنے بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس...
پیرس فرانسیسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون کی طرف اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔...