اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہلخانہ نے ہزاروں مربع فٹ زمین انوائرمینٹل سینٹر کے لیے عطیہ کردی ہے،قائد اعظم ریزیڈینسی زیارت سے ملحقہ 31 ہزار 680مربع فٹ زمین آزادی کے 77 مکمل ہونے پر بلوچستان حکومت کو تحفہ کرتے ہوئے زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوئرمینٹل سنٹر استعمال میں لانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ قاضی خاندان کی طرف سے چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں زیارت میں 31ہزار 680مربع فٹ زمین حکومت کو دیدیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں ، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14اگست 2024کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان میں انتخابی عمل چار ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پارٹی کے مختلف شعبوں کی...
کراچی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نئے گریڈنگ سسٹم اور پاس پرسنٹیج پالیسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر گئے صدر...
لندن برطانوی وزیراعظم کےچیف آف اسٹاف نے ایک شدید تنازع پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وزیراعظم کا ئراسٹارمر کو...
کراچیجماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“لاکھوں شہریوں کا...
کراچیاسرائیل میں بس اسٹیشن پر بنے بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس...
پیرس فرانسیسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون کی طرف اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔...