PTIرہنماء رؤف حسن ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا

07 اگست ، 2024

راولپنڈی (ایجنسیاں)اسلام آباد کی انسداد دِہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءرؤف حسن کے خلاف اسلحہ بر آمدگی/ ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہاکردیاگیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے مطابق رؤف حسن مقدمے میں نامزد نہیں‘نہ ہی کوئی اسلحہ یا بارودی مواد ان سے برآمد ہوا۔