اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) الیکشن ایکٹ کے قانون بن جانے سے مخصوص نشستوں کے ان ارکان کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جنہیں عدالتی حکم سے معطل کر دیا گیاتھا ۔الیکشن کمیشن انکے نوٹیفکیشن بحال کر سکے گا، ترمیم آج منظوری کے لئے صدر کو پیش کر دی جائے گی جسکے بعد اسے قانون کا درجہ مل جائے گا، تحریک انصاف قانون بنتے ہی اسےفوری عدالت عظمی میں چیلنج کرے گی وہ آئندہ ہفتے تک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دے گی، تحریک انصاف عملدرآمد روکنے استدعا کرے گی،توقع ہے سماعت نظر ثانی اپیلوں کے ساتھ آئندہ ماہ ہوگی، پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کھلی جنگ کا آغاز ہورہا ہے،آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس سے تحریک انصاف گہری مایوسی میں ڈوب گئ ہے،عمران کی رہائی کی امیدیں زمیں بوس ہوگئی، عمران کی جیل کا دوسرا سال شروع، رہائی کا پھاٹک کھلنے کی بجائے،ملٹری کورٹس کے سپرد ہونگے۔ الیکشن ایکٹ مجربہ 2017میں ترمیم کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ان ارکان کو قانون ساز اداوں کے رکن کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے جنہیں ایک صدارتی فیصلے کے ذریعے اپنے ایوانوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا اور اس فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ان ارکان کے رکن کی حیثیت سے نوٹیفکیشن معطل کردیئے تھے یہ ارکان مخصوصی نشستوں کیلئے آئین کی دفعہ 51اور 107کے تحت بالترتیب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے رکن بن گئے تھے وہ رکنیت کا حلف اٹھا کر ان ایوانوں میں بیھ کر کاررروائی میں حصہ لے رہے تھے ’’جنگ‘‘ کے خصوی رپورٹنگ سیل کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے منگل کی شام بتایا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترمیمی بل منظورہونے کے بعد اب صدر مملکت کو انکے دستخطوں کیلئے آج پیش کردیا جائے گا۔
کراچی ایم کیو ایم پاکستان میں انتخابی عمل چار ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے پارٹی کے مختلف شعبوں کی...
کراچی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نئے گریڈنگ سسٹم اور پاس پرسنٹیج پالیسی...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر گئے صدر...
لندن برطانوی وزیراعظم کےچیف آف اسٹاف نے ایک شدید تنازع پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وزیراعظم کا ئراسٹارمر کو...
کراچیجماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“لاکھوں شہریوں کا...
کراچیاسرائیل میں بس اسٹیشن پر بنے بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس...
پیرس فرانسیسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون کی طرف اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔...