بیوروکریسی کیلئے اہم خبر؛ PAS کے 43، پولیس کے 24 افسروں کی ترقی

07 اگست ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ،ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ نے پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے 43اور پولیس سروس ا کے 24افسروں کو گریڈ18سے19میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ، او ایم جی کیسز آج زیر غور آئینگے اس ضمن میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھا ریجو کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز و آئی جیز پولیس، ایڈیشنل سیکریٹری ٹو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایڈیشنل سیکریٹری قانون، جوائنٹ سیکریٹری کیریئر پلاننگ ون اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شرکت کی ۔آفس مینجمنٹ گروپ کے افسروں کی ترقی کے کیسز آج بروز بدھ زیر غور آئیں گے جس کیلئے 133افسروں کا پینل تیار کیا گیا ہے۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے28 افسروں کو گریڈ انیس میں ترقی دی گئی ۔