اسلام آباد (اسرار خان) حکومت صنعتی شعبے کیلئے نئے پاور مراعاتی پیکجز متعارف کرائے گی، موسمی اور سال بھر کی مراعات شامل؛ بجلی چوری سے نمٹنے کیلئے خودکار ٹرانسفارمرزکیلئے 60 ارب روپے مختص۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی اویس لغاری نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستان کے صنعتی شعبے کو متحرک کرنے کے لیے وفاقی حکومت اگلے دو ماہ کے دوران نئے پاور مراعاتی پیکجز متعارف کرائے گی۔ آنے والی اسکیموں میں موسمی اور سال بھر کی مراعات شامل ہوں گی، جو صنعتی توانائی کی کھپت کو تقویت دینے اور بجلی کی موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ پیکجوں میں سال بھر کے مراعات یافتہ پیکج کے ساتھ موسم سرما کے مہینوں کا پیکیج متعارف کرایا جائے گا۔ حکومت رات کے وقت بجلی کی کھپت کے پیٹرن کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ آف پیک اوقات میں کم شرحیں فراہم کی جا سکیں، جس کا مقصد صنعتی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد پیڈو نے نیپرا سے پاور سپلائی لائسنس کی درخواست کردی ، پیہور ہائیڈرو پاور پلانٹ بڑی صنعتوں کو...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی و منسلک اداروں کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات اور ملازمین سے متعلقہ...
اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے ملاقات کی، جس میں دو...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران کو بلوچستان میں کسٹمز اہلکاروں کے...