اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) الیکشن ایکٹ کے قانون بن جانے سے مخصوص نشستوں کے ان ارکان کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جنہیں عدالتی حکم سے معطل کر دیا گیاتھا ،الیکشن کمیشن انکے نوٹیفکیشن بحال کر سکے گا، ترمیم آج منظوری کے لئے صدر کو پیش کر دی جائے گی جسکے بعد اسے قانون کا درجہ مل جائے گا، تحریک انصاف قانون بنتے ہی اسےفوری عدالت عظمی میں چیلنج کرے گی وہ آئندہ ہفتے تک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دے گی، تحریک انصاف عملدرآمد روکنے کی استدعا کرے گی،توقع ہے سماعت نظر ثانی اپیلوں کے ساتھ آئندہ ماہ ہوگی، پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کھلی جنگ کا آغاز ہورہا ہے،آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس سے تحریک انصاف گہری مایوسی میں ڈوب گئی ہے،عمران کی رہائی کی امیدیں زمیں بوس ہوگئی، عمران کی جیل کا دوسرا سال شروع، رہائی کا پھاٹک کھلنے کی بجائے،ملٹری کورٹس کے سپرد ہونگے۔ ’’جنگ‘‘ کے خصوی رپورٹنگ سیل کو حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے منگل کی شام بتایا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترمیمی بل منظورہونے کے بعد اب صدر مملکت کو انکے دستخطوں کیلئے آج پیش کردیا جائے گا اس طرح یہ مسلمہ قانون بن جائے گا،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ 12جولائی کا فیصلہ تحریک انصاف کی فتح کو ظاہر کرتا ہے جبکہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم حکومتی جواب بادی النظر میں اسکی پیش قدمی کا اظہار ہے تاہم یہ پارلیمان اور عدلیہ کے درمیان کھلی جنگ کا نقطہ آغاز ہے یہ جنگ طول بھی کھینچ سکتی ہے ، ذرائع کے مطابق عمران نیازی کی ایک سو ساٹھ ملین پائونڈ کے مقدمے کی سماعت مکمل ہوتے ہی نو مئی کے مقدمات کی تقتیش اور سماعت کیلئے فوج کے حوالے کردیا جائے گا اور اس کا ٹرائل ملٹری کوٹس میں ہوگا ،عمران سے بری طرح خوفزدہ تھے اور وہ فوجی تحویل سے بچے رہنے کیلئے ماحول تبدیل کرنے کیلئے کوشاں تھے ،فوجی ترجمان کی نیوز کانفرنس نے انہیں شدید مایوسی میں مبتلا کردیا ہے ۔
اسلام آباد ڈی چوک اسلام آباد پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جبکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد "حکومتی ماہرین" کو توقع ہے کہ وہ زیادہ تردد کے بغیر دونوں پارلیمانی ایوانوں میں دو تہائی اکثریت...
اسلام آبادآرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں...
اسلام آباد کے الیکٹرک کو گیس دینے سے حکومت کو 80 ارب روپے کی بچت کا امکان، ڈائیورژن سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...