کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون نے مراکش اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مراکش اور پاکستان کے مابین اربوں روپے مالیت کی دوطرفہ تجارت ہورہی ہے، جس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جو دونوں ممالک کے مفاد میں رہے گا۔ وہ منگل کی شب یہاں مراکش کے بادشاہ محمد(ششم) کی تخت نشینی کی 25ویں سالگرہ پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جو مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ کی رہائش واقع ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں منعقد ہوئی، جس میں متعدد غیر ملکی سفارت کاروں اور کاروباری شخصیات سمیت پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، سابق ٹیسٹ کرکٹرز سلیم یوسف، سکندر بخت، سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اشتیاق بیگ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاک مراکش تعلقات کی طویل تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے تعلقات کی مزید وسعت اور مضبوطی پر زور دیا۔
ا سلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے یہ مقدس...
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا کو نقصان پہنچانے والے بیس سال کیلئے جرمانے کے ساتھ جیل بھیجے جا...
اسلام آ باداظہار رائے کی آزادی کئی ملکوں میں پابندیوں کی وجہ سے ایک خواب بنتا جا ر ہاہے، یہ انکشاف ڈنمارک کے...
اسلام آباد سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کو پاکستان میں...
اسلام آبادسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
اسلام آبادسینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے چینی کی قیمتوں کو فکس کرنے کے معاملے پرکمپیٹیشن کمیشن آف...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی...