قومی اسمبلی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

07 اگست ، 2024

اسلام آباد(نامہ نگار) قومی اسمبلی میں بھارتی آئین میں ترمیم اور کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنےکے بھارتی اقدام کیخلاف قرارداد جسے کثرت رائے سے منظور کرلی جبکہ محمود خان اچکزائی نے مخالفت کردی ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں امیر مقام نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہاگیاکہ پانچ اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات اٹھائے گئے،اس دن کو پاکستان یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتا ہے، تنازع جموں کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر تاحال موجود ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں منظور کی جاچکی ہیں، ایوان کشمیر کی غیر متزلزل سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے