اسلام آباد ( اسرار خان ) کے الیکٹرک نے نیپرا سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ اس کے بن قاسم بجلی گھروں کے یونٹ ون اور یونٹ دو کے آپریشنل میعاد میں اضافہ کرے۔کے الیکٹرک کا منصوبہ ہے کہ یہ تھرمل پاور یونٹس کوئلے کے نئے پلانٹ بننے تک چلتے رہیں جو مالی سال 2027 میں آن لائن آئیں گے۔ فی الوقف بن قاسم پاور پلانٹ ون قدرتی گیس پر چلتا ہے اور قیمتی تیل کا ایندھن استعمال کرتا ہے جو کہ بہت بڑا مالیاتی بوجھ بنتا ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پرنیپر ا نے عوامی فیڈ بیک طلب کیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز اور دلچسپی رکھنے والے فریقین سے ایک پندرہواڑے کے دوران آرا مانگی ہیں۔ کے الیکٹرک جنریشن لائسنس 18 نومبر 200۲ میں ابتدائی طور پر منظور ہوا تھا جوکہ نیپرا ایکٹ 1997 کی شق 25 کے تحت آتا ہے اور متعدد مرتبہ اس پر نظرثانی بھی ہوچکی ہے اور تازہ ترین ترمیم 15 ستمبر 2021 کو گئی تھی ۔ موجودہ درخواست میں ثانوی سپننگ ریزرو کے تحت یونٹ کو برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
اسلام آباد پاکستان اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا انسداد بین الاقوامی دہشت گردی کا 11 واں اجلاس منگل کو...
اسلام آباد نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب بات بہت آگے نکل چکی ہے‘ آپ سندھ سے پانی...
اسلام آ باد آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں آئی ایم ایف نےرواں...
اسلام آ باد کابینہ ڈویژن کو سول ایورڈزدوہزارپچیس کی نامزدگیوں کے حوالے سےمشکلات کاسامناہے۔مقررہ تاریخ تک...
اسلام آباد وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ اور بلوچستان میں 2کھرب 33ارب 94کروڑ 72لاکھ روپے کی لاگت سے 24 ڈیم منصوبوں...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر ہائی کورٹوں سے تین ججوں کے تبادلہ اور...
اسلام آباد ملک بھر میں 103 آپریشنل آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت 36323 میگاواٹ ہے تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی...
اسلام آباد پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر مختلف...