اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ،ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ نے پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے 43اور پولیس سروس ا کے 24افسروں کو گریڈ18سے19میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ، او ایم جی کیسز آج زیر غور آئینگے اس ضمن میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھا ریجو کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز و آئی جیز پولیس، ایڈیشنل سیکریٹری ٹو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایڈیشنل سیکریٹری قانون، جوائنٹ سیکریٹری کیریئر پلاننگ ون اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شرکت کی ۔آفس مینجمنٹ گروپ کے افسروں کی ترقی کے کیسز آج بروز بدھ زیر غور آئیں گے جس کیلئے 133افسروں کا پینل تیار کیا گیا ہے۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے28 افسروں کو گریڈ انیس میں ترقی دی گئی جن میں محمد احمد ‘ سید عبد الوحید شاہ ‘ مس لبنیٰ نذیر ‘ رانا حمید ‘ مس افشاں رباب ‘ محمد علی بخاری ‘ محمد آصف رضا ‘ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ‘شا ہ فہد ‘ عمر عباس میلہ ‘ التمش جنجوعہ ‘ حافظ محمد سعد نوازقیصرانی ‘ عمر خان ‘ کیپٹن (ر) سیدعلی اصغر ‘ مس سروش فاطمہ شیرازی ‘ عمران علی ‘ فرحان فاروق ‘ مس مر ضیہ ‘ عمر جا وید ‘ محمد نعمان صدیقی ‘ کیپٹن (ر) محمد وسیم ‘ ارشاد علی سودھر ‘ آغا شیر زمان خان ‘ ابرار احمد جعفر ‘ مس سحر افتخار خان ‘ شہر یار گل اور خورشید عالم شامل ہیں۔ 15افسروں کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دی گئی جن میں سدرہ سلیم ‘مس صبا اصغر علی ‘ احمد عثمان جا وید ‘ عمیرہ بیدار ‘ محمد عثمان خا لد ‘ کیپٹن (ر) ندیم ناصر ‘ میر رضا اوزگن ‘ عائشہ رضوان ‘ عارف اللہ اعوان ‘ زاہد پرویز ‘ محمد عمیر ‘ طہ سلیم ‘ عمران حسین ر انجھا‘ واصف رحمنٰ اور نشا اشتیاق شامل ہیں۔ پولیس سروس کے 17افسروں کو گریڈ 19میں ریگو لر ترقی دی گئی ۔ترقی پانے والوں میں ربنواز خان ‘ صبا ستار ‘ مسعود احمد ‘ ملک محمد اصغر عثمان ‘ ر انا عبد العزیز ‘ سید غضنفر علی شاہ ‘ سمیر اعظم ‘ عبد اللہ احمد ‘توقیر محمد نعیم ‘ آصف امین ‘ لیفتنٹ (ر) احمد محی الدین ‘ کاشف ذو الفقار ‘ نصیب اللہ خان ‘ فراز احمد ‘ سردار ماور حان خان ‘ عبد اللہ اور شہلا شامل ہیں۔ جن سات افسروں کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے ان میں محمد راشد ‘ مس زنیرہ اظفر ‘ محمد بہرام خان ‘ محمد عمران سیٹھی ‘ شاہنواز ‘ شازیہ سرور اور سید علی شامل ہیں۔ ان ترقیوں کے با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جلد جاری کئے جائیں گے۔
راولپنڈی ایران ، امریکا امن مذاکرات کےلیے غیر ملکی وفودکی آمد کے دوران پیر کوبھی راولپنڈی میں سیکیورٹی...
کراچی پیر کو ملک کے مختلف ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 108پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں 82بین الاقوامی اور اندرون...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
کراچی سینئر صحافی و تجزیہ کاروں کامران یوسف اور اعزاز سید نے کہا ہے کہ مذاکرات نہیں ہوتے تو یہ دنیا کیلئے بڑا...
اسلام آباداسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات، سکیورٹی کے پانچ سرکل ہونگے، امریکی شخصیات کی سیکیورٹی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم اقبال 21 اپریل 2026 پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے خودی،...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
اسلام آباد وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہاہے کہ چار سالہ مدت کے بعد بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں...