اسلام آباد( قاسم عباسی ) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مرکزی اعلیٰ خدمات میں کل 1090 بھرتیاں کی گئیں، جن میں سے 410 خواتین تھیں۔یہ سول سروسز میں کل بھرتیوں کا 40 فیصد ہے، جو تین دہائیاں قبل خواتین کی بھرتیوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے، اس وقت یہ شرح تین فیصد سے کم تھی۔زیادہ تر سول سرونٹس جب ریٹائر ہوتے ہیں تو گریڈ 20 اور 21 تک پہنچ جاتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آنے والے سالوں میں زیادہ خواتین کو پاکستان کے سفیروں، سیکرٹریز اور پولیس اور دیگر سول سروسز کے اعلیٰ عہدوں پر دیکھا جائے گا۔پچھلے پانچ سالوں کا ریکارڈ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ صرف پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان سول سروسز میں خواتین کی تمام نشستوں کا استعمال کیا ہے۔جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سول سروسز میں خواتین کی نشستوں کے استعمال میں مستقل طور پر پیچھے رہے ہیں، یہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے۔اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ سروس میں، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کل 82 افسران بھرتی کیے گئے، جن میں سے 52 مرد افسران اور 30 خواتین افسران تھیں۔پاکستان کی پولیس سروس میں، گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کل 147 افسران بھرتی کیے گئے، جن میں سے صرف 34 خواتین افسران تھیں۔جبکہ پاکستان کی ایڈمنسٹریٹو سروسز میں، کل 197 بھرتیاں کی گئیں، جن میں سے 63 خواتین تھیں، دی نیوز کے پاس موجود اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہےکہ سندھ میں، گزشتہ پانچ برس کے دوران خواتین کے لیے کل 123 نشستیں خالی رہیں۔ جبکہ بلوچستان میں، کل 65 نشستیں اور خیبر پختونخوا سے خواتین کے لیے کل 28 نشستیں گزشتہ پانچ سالوں میں خالی رہیں۔یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ 2007 میں وفاقی حکومت کی خدمات بشمول سی ایس ایس کی پوسٹوں میں خواتین کی ملازمت کے لیے 10 فیصد مقررہ کوٹہ طے کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ڈی چوک اسلام آباد پر تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جبکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد "حکومتی ماہرین" کو توقع ہے کہ وہ زیادہ تردد کے بغیر دونوں پارلیمانی ایوانوں میں دو تہائی اکثریت...
اسلام آبادآرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں...
اسلام آباد کے الیکٹرک کو گیس دینے سے حکومت کو 80 ارب روپے کی بچت کا امکان، ڈائیورژن سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے سر کاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹفنڈ اور اسی نوعیت کے دیگر فنڈزکے شرح منافع میں کمی...