اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں سفاری پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انڈسٹریل پلاٹوں کے ٹریڈ تبدیلی،انڈسٹریل پلاٹوں کی ذیلی تقسیم اور انضمام کی فیس میں بھی اضافے کی منظوری سفاری پارک کے قیام کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ہوٹلز اور صنعت کاری کے فروغ کے لئے صنعتوں کے پلاٹ سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جائینگے کنسلٹنٹکا تقرر پیپرا کے قانون (42F) کے تحت لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس شق کے تحت سر کاری فرموں سے ٹینڈر طلب کئے جاتے ہیں۔ سفاری پارک ایف نائن پارک یا ما رگلہ ہلز میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین سی ڈی اےمحمد علی ر ندھا وا نے کی۔ بورڈ کے اجلاس میں انڈسٹریل پلاٹوں کے ٹریڈ کی تبدیلی کی فیسوں اورانڈسٹریل پلاٹوں کی ذیلی تقسیم اور انڈسٹریل پلاٹوں کے انضمام کی فیس میں بھی اضافہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ واضح رہے یہ فیس 2005 کے بعد سے نہیں بڑھائی گئی۔ اجلاس نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر جو انڈسٹریل پلاٹس مختص کردہ ٹریڈ کے برعکس زیر استعمال ہیں انکی لسٹ مرتب کرنے کیلئے سروے کیا جا ئے۔ اجلاس میں ادارے میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ مختلف منصوبوں پر کام کی نگرانی کرے گا۔ یونٹ کیلئے نئی ہائرنگ کی جائے گی ۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ہوٹلز اور صنعت کاری کے فروغ کے لئے صنعتوں کے پلاٹ سرمایہ کاری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کی کنسٹرکشن سپر ویژن کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس نے بورڈ کے28اکتوبر 2022کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دی جس کے تحت سی ڈی اے کے الاٹ شدہ پلاٹوں کی رجسٹری کاعمل روک دیاگیا تھا۔ ا س فیصلے پر قانونی اعتراض سامنے آیا کہ سب رجسٹرار کو یہ اختیار ایکٹ آف پارلیمنٹکے تحت حاصل ہے جسے سی ڈی اےبورڈ ختم نہیںکرسکتا تھا۔ اب پلاٹوں کی رجسٹری دوبارہ بحال ہوگئی ہے البتہ رجسٹری سے قبل سب رجسٹرار سی ڈی اے سے این او سی لے گا اور ملکیتی ٹائٹل بھی سی ڈی اے تبدیل کرے گا۔
کراچی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق اورغیر ملکی سمیت 10؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ...
اسلام آباد تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج ملتوی کرنے کا مشورہ رد کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے...
اسلام آباد شاہراہ دستور اسلام آباد پر تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے پرفارمنس آڈٹ میں...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے...
اسلام آباد مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اسلام آباد میں...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام اباد سمیت دیگر علاقوں میں تقریباً 52 گھنٹوں سے بند موبائل سروسز بحال کر دی گئی۔...
اسلام آباد اسلام آباد میں حالات معمول پر آتے ہی اور آمد ورفت بحال ہونے کے ساتھ ہی آئینی ترامیم پیکج پر...
تہران، کراچی آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتے اسرائیل پر کامیاب میزائل حملے کرنے پر پاسداران انقلاب کے...