اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ایف بی آر نے 6اگست منگل کو ایک نوٹیفکیشن نمبر 2061-C-I/2024 جاری کیا ہے جس میں پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل 20 تک کے 14 سینئر عہدیداروں کو فوری تبدیل کر دیا گیا ہے، آصف عباس پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20 چیف (پی اے سی ۔ کسٹم) ایف بی آر اسلام آباد کو ڈائریکٹر جنرل نان فنانشل بزنسز اینڈ پروفیشنز اسلام آباد کا لک آفٹر چارج دے دیا گیا ہے۔ عزود المہدی ڈائریکٹر کسٹم ویلو ایشن کوئٹہ کو ڈائریکٹر جنرل نان فنانشل بزنسز اینڈ پروفیشنز کا لک آفٹر چارج دے دیا گیا ہے۔ محمد رضا سیکرٹری ایف بی آر کو ڈائریکٹر سٹاف چیئرمین سیکرٹریٹ ایف بی آر اسلام آباد بنایا گیا ہے، ہارون وقار ملک ایڈیشنل کلکٹر آپریزمنٹ سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمنل کراچی کو ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ پورٹس کراچی ٹرانسفر کیا گیا ہے، یاسر وہاب کلور ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم ویلوایشن کراچی کو ایڈیشنل کلکٹر آپریزمنٹ تفتان تعینات کیا گیا ہے، مس نوشین ریاض خان ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ کراچی کو ایڈیشنل کلکٹر آپریزمنٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے، مس نازیہ سلیم ایڈیشنل کلکٹر آپریزمنٹ لاہور کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن مقرر کیا گیا ہے۔ مس ثوبیہ کرن ایڈیشنل ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹو میشن اسلام آباد کو ایڈیشنل کلکٹر سمبڑیال سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے، سید علی اکبر زیدی ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ لاہور کو ایڈیشنل کلکٹر آپریزمنٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے، حامد حسین ڈپٹی کلکٹر کسٹم گوادر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کا لک آفٹر چارج دیا گیا ہے، محمد واصف ملک ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کراچی کو ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹس کراچی بنایا گیا ہے، علی حیدر ڈپٹی کلکٹر حیدرآباد کو ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، محمد سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوئٹہ کو اسسٹنٹ کلکٹر انفورسمنٹ کا لک آفٹر چارج دیا گیا ہے، امیر حمزہ چیمہ اسسٹنٹ کلکٹر سمبڑیال سیالکوٹ کو اسسٹنٹ کلکٹر آپریزمنٹ کوہاٹ بنایا گیا ہے۔