سی ڈی اے کا اسلام آباد میں سفاری پارک قائم کرنے کا فیصلہ

07 اگست ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں سفاری پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انڈسٹریل پلاٹوں کے ٹریڈ تبدیلی،انڈسٹریل پلاٹوں کی ذیلی تقسیم اور انضمام کی فیس میں بھی اضافے کی منظوری سفاری پارک کے قیام کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ہوٹلز اور صنعت کاری کے فروغ کے لئے صنعتوں کے پلاٹ سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جائینگے کنسلٹنٹ کا تقرر پیپرا کے قانون (42F) کے تحت لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس شق کے تحت سر سرکاری فرموں سے ٹینڈر طلب کئے جاتے ہیں۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئر مین سی ڈی اےمحمد علی ر ندھا وا نے کی۔ بورڈ کے اجلاس میں انڈسٹریل پلاٹوں کے ٹریڈ کی تبدیلی کی فیسوں اورانڈسٹریل پلاٹوں کی ذیلی تقسیم اور انڈسٹریل پلاٹوں کے انضمام کی فیس میں بھی اضافہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں اسلام آباد میں ہوٹلز اور صنعت کاری کے فروغ کے لئے صنعتوں کے پلاٹ سرمایہ کاری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔