اسلام آباد( قاسم عباسی) پاکستان کے شہری علاقوں کےصارفین کو لاحق مالیاتی چیلنجز گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ کی ایک تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 74 فیصد پاکستانی اپنی موجودہ آمدن میں اپنے اخراجات پورے نہیں کرپارہے۔ مئی 2023 میں ان کی تعداد 60 فیصدتھی۔ان 74 فیصد افراد میں سے 60 فیصد نے اپنے اخراجات کم کیے،انہوں نے اشیائے خورونوش کی ضرورتوں میں کمی کی،40 فیصد نے اپنے اخراجات پورے کرنے کےلیے رقم ادھار پر لی جبکہ ان 74 فیصد افراد میں سے 10 فیصد ایسے بھی ہیں جنہوں نے اخراجات کم کرنے اور رقم ادھار لینے کے ساتھ ساتھ اضافی جزوی نوکریاں بھی کیں ۔ مزید برآں وہ لوگ جنہوں نے اپنے اخراجات کم کیے ان میں سے آدھے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ ضروری اخراجات میں کمی کے باوجود کوئی رقم بچا نہیں پائے۔ ایسے 56 فیصد لوگ جنہوں نے بتایا کہ وہ اپنی موجودہ آمدن استعما ل کررہے ہیں وہ ضروری اخراجات کے بعد کوئی رقم نہیں بچا سکے۔ پلس کنلسٹنٹ نے جولائی اور اگست میں 1110 افراد سے ٹیلی فون پر یہ سروے کیا تھا۔ یہ تحقیق پاکستان کے 11 بڑے شہروں میں کی گئی جبکہ اس میں جس عمر کے لوگوں کو شرکت کا موقع دیا گیا وہ 18 سے 55 برس کے تھے۔ اسی مہینے پلس کنسلٹنٹ نے شہری علاقوں کے حوالے سے اپنی تفصیلی سینڈیکیٹڈ تحقیق کا دوسرا رائونڈ لانچ کیاتاکہ پتہ چل سکے کہ مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید اور صرف کی صلاحیت کو کس کس طرح سے لتاڑا ہے۔یہ تازہ تحقیق ملک کے 17 بڑے شہروں میں 1800 افراد سے کی جارہی ہے۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...