یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ منتخب

07 اگست ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں اپنے اعلیٰ عہدیدار یحییٰ ابراہیم حسن السنوار کو اپنا نیا قائد منتخب کرلیا ۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کمانڈر یحیٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر انتخاب کا اعلان کردیا۔ حماس نے کہا کہ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔حماس نے 31 جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے نئے قائد کا انتخاب عمل میں لایا ہے، یہ عمل دو روز قبل شروع ہوا تھا۔