وفاقی پبلک سروس کمیشن : کل 1090 بھرتیوں میں سے 410 خواتین

07 اگست ، 2024

اسلام آباد( قاسم عباسی ) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مرکزی اعلیٰ خدمات میں کل 1090 بھرتیاں کی گئیں، جن میں سے 410 خواتین تھیں۔یہ سول سروسز میں کل بھرتیوں کا 40 فیصد ہے، جو تین دہائیاں قبل خواتین کی بھرتیوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے، اس وقت یہ شرح تین فیصد سے کم تھی۔زیادہ تر سول سرونٹس جب ریٹائر ہوتے ہیں تو گریڈ 20 اور 21 تک پہنچ جاتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آنے والے سالوں میں زیادہ خواتین کو پاکستان کے سفیروں، سیکرٹریز اور پولیس اور دیگر سول سروسز کے اعلیٰ عہدوں پر دیکھا جائے گا۔