جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ چھاترا شبر نے مظاہروں کو ہوا دی، بھارتی میڈیا

07 اگست ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس اسٹیبلشمنٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے طلبا ونگ اور ’پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کی حمایت یافتہ‘ اسلامی چھاترا شبر (آئی سی ایس) نے مظاہروں کو ہوا دی اور اسے حسینہ کی جگہ ایک ایسی حکومت لانے کی پرعزم کوشش میں بدل دیا جو پاکستان اور چین کے لیے دوستانہ ہو۔رپورٹ کے مطابق سارا منصوبہ لندن میں تیار کیا گیا۔بنگلہ دیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس بی این پی کے قائم مقام سربراہ طارق رحمان، خالدہ ضیا کے بیٹے اور پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام کے درمیان سعودی عرب میں ملاقاتوں کے شواہد موجود ہیں۔