پاکستان سے دوطرفہ تجارت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ، مراکشی سفیر

07 اگست ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ)پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون نے مراکش اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مراکش اور پاکستان کے مابین اربوں روپے مالیت کی دوطرفہ تجارت ہورہی ہے، جس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے، جو دونوں ممالک کے مفاد میں رہے گا۔ وہ منگل کی شب یہاں مراکش کے بادشاہ محمد(ششم) کی تخت نشینی کی 25ویں سالگرہ پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جو مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ کی رہائش واقع ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں منعقد ہوئی۔