ای اینڈپی فرموں نےسی پیک فورس طرزپرسیکورٹی مانگ لی پی پی ای پی سی اے نے اسحاق ڈار کی قیادت میں کمیٹی کو تجاویز دیدیں

07 اگست ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کی ایکسپلوریشن اینڈ پرو ڈکشن فرموں نے سی پیک فورس کی طرز پر اپنی سر گر میوں کے حوالے سے سیکورٹی مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پیٹر ولیم ایکسپلوریشن اینڈ پرو ڈکشن کمپینز ایسو سی ایشن (پی پی ای پی سی اے) نے اپنی سفارشات اور تجاویز نائب وزیراعظم کی سر براہی میں قائم کمیٹی کو دی ہے جو گیس سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل اور بھاری گر دشی قرضوں کے حل کی کوئی صورت نکالنے کے لیے قائم کی گئی ہے ۔