اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ،ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ نے پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے 43اور پولیس سروس ا کے 24افسروں کو گریڈ18سے19میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ، او ایم جی کیسز آج زیر غور آئینگے اس ضمن میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھا ریجو کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز و آئی جیز پولیس، ایڈیشنل سیکریٹری ٹو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایڈیشنل سیکریٹری قانون، جوائنٹ سیکریٹری کیریئر پلاننگ ون اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شرکت کی ۔آفس مینجمنٹ گروپ کے افسروں کی ترقی کے کیسز آج بروز بدھ زیر غور آئیں گے جس کیلئے 133افسروں کا پینل تیار کیا گیا ہے۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے28 افسروں کو گریڈ انیس میں ترقی دی گئی جن میں محمد احمد ‘ سید عبد الوحید شاہ ‘ مس لبنیٰ نذیر ‘ رانا حمید ‘ مس افشاں رباب ‘ محمد علی بخاری ‘ محمد آصف رضا ‘ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ‘شا ہ فہد ‘ عمر عباس میلہ ‘ التمش جنجوعہ ‘ حافظ محمد سعد نوازقیصرانی ‘ عمر خان ‘ کیپٹن (ر) سیدعلی اصغر ‘ مس سروش فاطمہ شیرازی ‘ عمران علی ‘ فرحان فاروق ‘ مس مر ضیہ ‘ عمر جا وید ‘ محمد نعمان صدیقی ‘ کیپٹن (ر) محمد وسیم ‘ ارشاد علی سودھر ‘ آغا شیر زمان خان ‘ ابرار احمد جعفر ‘ مس سحر افتخار خان ‘ شہر یار گل اور خورشید عالم شامل ہیں۔ 15افسروں کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دی گئی جن میں سدرہ سلیم ‘مس صبا اصغر علی ‘ احمد عثمان جا وید ‘ عمیرہ بیدار ‘ محمد عثمان خا لد شامل ہیں۔ پولیس سروس کے 17افسروں کو گریڈ 19میں ریگو لر ترقی دی گئی ۔ترقی پانے والوں میں ربنواز خان ‘ صبا ستار ‘ مسعود احمد ‘ ملک محمد اصغر عثمان ‘ ر انا عبد العزیز ‘ سید غضنفر علی شاہ ‘ سمیر اعظم ‘ عبد اللہ احمد ‘توقیر محمد نعیم ‘ آصف امین ‘ لیفتنٹ (ر) احمد محی الدین ‘ کاشف ذو الفقار ‘ نصیب اللہ خان ‘ فراز احمد ‘ سردار ماور حان خان ‘ عبد اللہ اور شہلا شامل ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خودکش دھماکے میں ملوث حملہ آور نے گورنمنٹ ہائی اسکول نوشکی سے2016 میں میٹرک کیا 2017 میں...
شیخوپورہ اڈیالہ جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو کل 10 اکتوبر کو دوبارہ سینئر سول جج خدا یار کی عدالت...
لاہور ایف بی آر نے 14 اکتوبر کے بعد نان فائلرز کیخلاف کارروائی اور پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے،...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے...
لاہور پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل...
اسلام آباد JUIسربراہ نے معاملہ آئینی عدالت بھیجنے کے بجائے 5یا 6رکنی آئینی بنچ بنانے کی تجویز دی ،سینیٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نےملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے شرح سود کو مزید معقول بنا کر کاروبار...
لاہور ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایک اورمریض کی ہسپتال منتقلی، 68سالہ مریض سلطان محمود کومیانوالی سے پنجاب...