اسلام آباد(نمائندہ جنگ )چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے اہلخانہ نے ہزاروں مربع فٹ زمین انوائرمینٹل سنٹر کے لیے عطیہ کردی ہے،قائد اعظم ریزیڈینسی زیارت سے ملحقہ 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین آزادی کے 77 مکمل ہونے پر بلوچستان حکومت کو تحفہ کرتے ہوئے زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوئرمینٹل سنٹر استعمال میں لانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ قاضی خاندان کی طرف سے چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو دیدیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں ، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔موسمیاتی سینٹر کیلئے اراضی دینے کیلئے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسیٰ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دستخط ہیں۔ خط کی نقول صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکوکو7ویں بار یہ عہدہ سنبھالنے پر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے محمد ایوب کو کنسلٹنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا ہے۔ محمد ایوب کی تقرری 3...
اسلام آ باد موجودہ حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل کا ایک سال مکمل ہوگیاتاہم کونسل کاکوئی اجلاس نہ...
لاہورصارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کی...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے رو ز بلا یا گیا وفاقی کا بینہ کا اجلاس ملتوی کردیا ۔ اجلاس اب...
پشاورقومی احتساب بیورو پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں وزیرِاعظم کے مشیروسابق...