عدالتی حکم سےمعطل مخصوص نشستوں کے ارکان کی بحالی کی راہ ہموار

07 اگست ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) الیکشن ایکٹ کے قانون بن جانے سے مخصوص نشستوں کے ان ارکان کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جنہیں عدالتی حکم سے معطل کر دیا گیاتھا۔ الیکشن کمیشن انکے نوٹیفکیشن بحال کر سکے گا، ترمیم آج منظوری کے لئے صدر کو پیش کر دی جائے گی جسکے بعد اسے قانون کا درجہ مل جائے گا، تحریک انصاف قانون بنتے ہی اسےفوری عدالت عظمی میں چیلنج کرے گی وہ آئندہ ہفتے تک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دے گی، تحریک انصاف عملدرآمد روکنے استدعا کرے گی،توقع ہے سماعت نظر ثانی اپیلوں کے ساتھ آئندہ ماہ ہوگی، پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کھلی جنگ کا آغاز ہورہا ہے،آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس سے تحریک انصاف گہری مایوسی میں ڈوب گئ ہے،عمران کی رہائی کی امیدیں زمیں بوس ہوگئی، عمران کی جیل کا دوسرا سال شروع، رہائی کا پھاٹک کھلنے کی بجائے،ملٹری کورٹس کے سپرد ہونگے۔