نیو یارک (عظیم ایم میاں )کملا ہیرس نے ٹم والز کو نائب صدر نامزد کرکے انتخابی گرفت مضبوط کرلی، امریکا کے مسلمان ووٹروں کیلئے اچھی خبر ، الہام عمر ، کیتھ اپلی سن جیسے مسلم ارکان کانگریس ٹم والز کے دوست ہیں ، کملا ہیریس نے بحرانی کیفیت پر قابو پالیا ، اپنی پارٹی اور اقلیتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے ، ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈیمو کرٹیک پارٹی کے کنو نشن کے انعقاد سے قبل ہی نہ صرف صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے پارٹی کے ڈیلی گیٹس کی نا مزدگی کے لئے مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل کرلی ہے بلکہ کملا ہیریس نے اپنے نائب صدر کے طو رپر کسی بڑی اہم ریاست سے یا کسی ممتاز شخصیت کی بجائے منی سوٹا کی چھوٹی ریاست کے گورنر ٹم والز کو نامزد کرلیا ہے ۔ ٹم والزایک اسکول ٹیچر نیشنل گارڈ امریکی رکن کانگریس اور اب ریاست منی سوٹا کے2019میں 6سال کے لئے گورنر منتخب ہوئے ہیں ۔امریکا کی لبیر اور ٹر یڈ یونینوں کے ساتھ ان کے دوستانہ اور اچھے تعلقات بھی ہیں جو کملاہیرس اور ٹم والز صدارتی ٹکٹ اور الیکشن کے لئے مفید ثابت ہوں گےٹم والز متوسطہ طبقے اور مزدور طبقے کے لئے ایک اچھی امیچ رکھتے ہیں اور اقلیتوں میں بھی مقبول ہیں اس فیصلے کے ذریعے کملا ہیریس نے نہ صرف امریکا کی انتخابی سیا ست میں پہلی بار انتہائی لبرل انتخابی ٹکٹ اور صدر نائب صدر ٹکٹ متعارف کرایا ہے بلکہ اقلیتوں اور لبرل نظریات کے حامیوں کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...