وزیر اعظم نے چیئر مین HECڈاکٹر مختارکی دو بارہ تقرری کی منظوری دیدی

07 اگست ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی دو بارہ تقرری کی منظوری دیدی ۔ نئی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے جس کا اطلاق 30جو لائی 2024سے ہوگا۔ وزیر اعظم کے سیکر ٹری اسد الر حمن گیلانی نے اس تقرری کی منظوری سے سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آ گاہ کردیا ۔سیکر ٹری وزارت تعلیم کو بھی مراسلہ کی کاپی بھیجی گئی ۔