حکومت صنعتی شعبے کیلئے نئے پاور مراعاتی پیکجز متعارف کرائے گی

07 اگست ، 2024

اسلام آباد (اسرار خان) حکومت صنعتی شعبے کیلئے نئے پاور مراعاتی پیکجز متعارف کرائے گی، موسمی اور سال بھر کی مراعات شامل؛ بجلی چوری سے نمٹنے کیلئے خودکار ٹرانسفارمرزکیلئے 60 ارب روپے مختص کردئیے گئے۔ وفاقی وزیر برائے بجلی اویس لغاری نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستان کے صنعتی شعبے کو متحرک کرنے کے لیے وفاقی حکومت اگلے دو ماہ کے دوران نئے پاور مراعاتی پیکجز متعارف کرائے گی۔اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے خودکار ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے لیے 60 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو فیڈر کی مکمل بندش کے بجائے انتخابی بندش کی اجازت دے گا، اس طرح صارفین کو بجلی کی فراہمی برقرار رہے گی۔ وزیر نے یہ بات پارلیمانی پینل کو بجلی کے موجودہ اہم مسائل بشمول آئی پی پیز کی داستان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔