اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ نے ’ملک میں رائج انتخابی نظام‘ کو غیر شرعی قرار دینے کے وفاقی شریعت عدالت کے 1989کے فیصلے کیخلاف دائر حکومتی اپیل کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔ سپریم کورٹ ایپلٹ شریعت بینچ کے چیئرمین چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ عوامی نمائندگی ایکٹ تو ختم ہوچکا ہے اور اس کی جگہ پرالیکشن ایکٹ آچکا ہے۔سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بنچ کے چیئرمین، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، ڈاکٹر محمد خالد مسعود، (ایڈہاک ممبر اول)اور ڈاکٹر قبلہ ایاز، (ایڈہاک ممبر دوئم) پر مشتمل بینچ نے منگل کے روز حکومتی اپیل کی سماعت کی۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...
جدہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد آپریشن شعبان جاری ، بلوچستان میں فورسز کی کاررروائی، مزید 16خارجی ہلاک،مجموعی تعداد 104...
اسلام آباد گریڈ21سے22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...