میعاد پوری کرنے والے بن قاسم کے بجلی گھروں کو چالورکھنے کیلئے کے الیکٹرک کی درخواست

07 اگست ، 2024

اسلام آباد ( اسرار خان ) کے الیکٹرک نے نیپرا سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ اس کے بن قاسم بجلی گھروں کے یونٹ ون اور یونٹ دو کے آپریشنل میعاد میں اضافہ کرے۔کے الیکٹرک کا منصوبہ ہے کہ یہ تھرمل پاور یونٹس کوئلے کے نئے پلانٹ بننے تک چلتے رہیں جو مالی سال 2027 میں آن لائن آئیں گے۔