پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ نبھا کر حقیقی محسن کا کردار ادا کیا، حریت کانفرنس

07 اگست ، 2024

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے5اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پاکستان نے ہرآزمائش میں کشمیریوں کا ساتھ نبھا کر حقیقی محسن کا کرداراداکیاہے۔