چکوال:کمرےمیں آتشزدگی،میجر اورانکی والدہ بھی دم توڑگئیں

07 اگست ، 2024

چکوال(نمائندہ جنگ)کمرےمیں آگ لگنےسے جھلسنےوالے پاک فوج کے میجر اسحاق اوران کی والدہ بھی دم توڑگئیں۔ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4ہوگئی۔2 روز قبل ان کے بھائی میجر اسماعیل اور ان کاکم سن بیٹا احمدبھی دم توڑ گئے تھے۔ کلرکہار کے نواحی موضع چھمبی کےرہائشی میجر محمد اسماعیل راولپنڈی میں 3روز قبل رات کو کمرے میں اچانک آگ لگنے سے والدہ، بیوی، بھائی میجر اسحاق، 2 بیٹوں اور بیٹی سمیت جھلس کر زخمی ہوگئے تھے ۔زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا ۔