رانا قاسم نون سپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

07 اگست ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون سپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، کمیٹی کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ اورنگزیب خان کھچی اور تائید کنندہ فتح اللہ خان تھے، چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا