چین میں ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے سفر کرنے والی میگ لیو ٹرین کی کامیاب آزمائش

07 اگست ، 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنیوالی ٹرین میگ لیو کی کامیاب آزمائش کی گئی۔ یہ ٹرین چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ اور شنشی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ہے ۔یہ تجربہ ایک سپر کنڈکٹنگ میگ لیو گاڑی کی مدد سے 2 کلومیٹر طویل پائپ لائن میں کیا گیا ۔