لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کے دن پر کہا ہے کہ ”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“،اقلیتوں کے دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہا قائد اعظمؒ نے ہر شہری کو اپنی عبادت گاہ میں جانے کیلئے آزاد قرار دیا تھا،ہر شہری برابر ہے، پاکستان سب کا ہے اور سب کے لئے جنت ارضی کے مترادف ہے،اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادریوں کے تمام بھائی اور بہنوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں۔انہوں نے کہا پہلی تقریر کے روڈ میپ میں اقلیتوں کو سر کا تاج قرار دیا، ایسٹر پر مریم آباد کے چرچ میں مسیحی برادری سے مل کر ایسٹر کا تہوار منایا گیا، پہلی مرتبہ ایسٹر پر 10ہزار مسیحی خاندانوں کو عیدی دی، وساکھی پر کرتارپور جا کر گندم کاٹی اور سنگت کا لنگر کھایا،مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دنیا بھر میں سکھ آنند کارج میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہونے کا اعزاز ہے، ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاز بھی تیار ہورہے ہیں، جلد اسمبلی میں لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ اقلیتی برادری کیلئے پنجاب میں 2 ارب 85 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا، اقلیتی نوجوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ یقینی بنایا جا رہا ہے ، وزیر اعلی ٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ”پلانٹ اے ٹری فار پاکستان“ کے تحت شجرکاری کی جائے گی۔راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ13اگست کی رات مینار پاکستان پہنچے گا۔آزادی فلوٹ پر چاروں صوبوں کی ثقافتی نمائندگی، آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ اور گلگت بلتستان کی ایمبوریک مسجد کا ماڈل دکھایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام اضلاع کے درمیان پلانٹیشن میراتھن مقابلے ہوں گے۔مینار پاکستان پر ادبی مشاعرہ اور میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا۔چھ سال بعد محکمہ اطلاعات وثقافت کے تحت نیا ملی نغمہ بھی لانچ کی جائے گا،وزیراعلیٰ سب سے زیادہ پلانٹیشن کرنے والے ڈسٹرکٹ کو انعام سے نوازیں گی۔تمام ڈویژنل، ضلعی او رتحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،صوبہ بھر میں نمایاں پرائیویٹ عمارتوں کو بھی سفید او رگرین لائٹس سے روشن کیا جائے گا۔نمایاں روڈز اور چوک پر قومی پرچم آویزاں کئے جائیں گے۔نمایاں شاہراہوں پر قومی ترانے بھی بجانے کا اہتمام کیا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نہم کے رزلٹ میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی ملتان کی ہونہار طالبہ فاطمہ سعید کو ،ان کے والدین کومبارکبادد اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ، وزیراعلی نے ہر طالب علم کے لئے دہم کلاس میں اچھے رزلٹ کے لئے زیادہ محنت کی تلقین کی اور کہا کہ فاطمہ سعید جیسے طلبہ قوم کا سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔بچوں کی کامیابی پر دلی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم میرے لئے بیٹے اور ہر طالبہ میرے لئے بیٹی کی مانند ہے، ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...