اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کی مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد دی گئی ہے جبکہ پاک فوج کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادریاں معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں، قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کاحصہ ناقابل فراموش ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی طرف سے پاکستان کی اقلیتوں کو مبارکباد پیش، کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی، ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے، اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جو آئین اور اسلام کے عین مطابق ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ملک کی ثقافتی شناخت میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی ترقی اور سماجی بنیادیں مضبوط بنانے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، قائد اعظم کے ویژن سے لے کر آج تک اقلیتیں قوم کی تعمیر کا ناگزیر حصہ رہی ہیں، اقلیتوں کی ملکی تعمیر و ترقی کے لیے قربانیاں اور کاوشیں قابل قدر ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج اقلیتی برادریوں کیعزم اور قربانیوں کی قدرکرتی ہے، قوم کے لیے اقلیتوں کی وفاداری کسی شک و شبہ سے بلند ہے، اقلیتی برادری کی ہم آہنگ اورکثرت پسندانہ معاشرہ کے قیام میں کردار انتہائی قدرکے قابل ہے، اقلیتیوں کے جذبے کو سراہتے ہیں، اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ، آزادی اور بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...