کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عدلیہ ایک فیصلہ کرکے پارلیمان سے قانون بنانے کا اختیار بھی واپس لے لے، مخصوص نشستوں کے کیس میں ایسی پارٹی کو ریلیف دے دیا گیا جو پٹیشنر ہی نہیں تھی، جس کے خلاف ہم نے نظر ثانی اپیل دائر کی ہوئی ہے،سست قانونی طریقہ کار انصاف میں تاخیر کا باعث ہے، 9مئی کی سازش میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑیگا، ن لیگ کی ڈائریکشن ، لائحہ عمل میاں نواز شریف کے پاس تھاہے اور رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“کے آغاز میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کی جو تاریخ ہے اسکے اندر بہت سے فیصلے متنازع بھی ہیں، اس تنازعے میں بہت سے ریٹائرڈ جج اور حاضر سروس جج وہ اس پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔کچھ ایسے بھی فیصلے رہے ہیں جن کو کبھی سائٹ ہی نہیں کیا گیا۔ اب جو موجودہ فیصلہ ہے یا فیصلے ہورہے ہیں ان کے حوالے سے بات کرلیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاکہ جو آئین خود لکھاتحریک انصاف نے اس آئین کے مطابق انہوں نے الیکشن نہیں کروائے۔ان کو ایک اور موقع فراہم کیا گیاکہ آپ دوبارہ الیکشن کروا لیں۔جب الیکشن نہیں کروائے تو ہم آپ کو ٹکٹ نہیں دے سکتے ۔پی ٹی آئی پشاور ہائی کورٹ گئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ ای سی پی کے فیصلے کو رد کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو نشان دیا جائے اورانکے لوگ جو الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان کو ٹکٹ اور نشان دونوں دیئے جائیں۔یہ فیصلہ جب سپریم کورٹ گیا تو سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ختم کردیا۔سپریم کورٹ کا اب فیصلہ آیا ہے کہ سنی اتحاد کو تو چھوڑیں جو ان کی پٹیشن ہے اس کو بھی چھوڑیں ۔ ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دے دی جائیں۔ اس پر اگر فیصلے پرپارلیمان کے کچھ اراکین معترض ہیں۔لوگوں نے کہنا شروع کیاکہ آپ پاس جو پٹیشن آئی ہے کہ آپ سنی اتحاد کی سیٹیں ان کو دیں ۔ آپ نے کہا ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ یہ تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو دے دی جائیں۔اگر ایسا ہے تو الیکشن کرانے کی کیا ضرورت ہے کسی فیصلے کے ذریعے ہی سیٹیں دے دی جائیں۔ہماری نظر ثانی پٹیشن دائر ہوچکی ہے۔ کوئی ایسا فیصلہ کروا دیں کہ آج کہ بعد پارلیمان کو قانون سازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔کہاں لکھا ہے کہ عام اور خاص حالات میں قانون بنانے کی اجازت منتخب اراکین کو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا قانونی طریقہ کار بہت سست ہے جس سے انصاف تاخیر سے ہوتا ہے۔ قانون اپنا راستہ لے رہا ہے تفتیشی رپورٹس آرہی ہیں قانونی طو رپر جو فیصلے ہونگے وہ سامنے آجائیں گے۔ بے گناہ لوگوں کو فوری طور پر چھٹنا چاہئے کسی بے گناہ پر ظلم نہیں ہونا چاہئے۔وہ لوگ جو9 مئی میں ملوث ہیں سازش میں شریک تھے انکو قانون کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔ کمیشن کی آڑ نہیں لے سکتے، کمیشن سے کیا ہوگا۔ سپریم کورٹ یہ فیصلہ کرلے کہ ہم نے کمیشن بنانا ہے یا سوموٹو کے تحت سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے۔ اپوزیشن کو مذاکرات کی رانا ثناء اللہ اور ہم متعدد مرتبہ دعوت دے چکے ہیں وہ کہتے ہیں ہمارے پاس اختیار ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان سے بات کریں گے جن کا قبر تک پیچھا کریں گے۔ کبھی پیر پڑتے ہیں کبھی قبر تک پیچھا کرتے ہیں ہمیں تو کچھ سمجھ نہیں آتی۔
لاہور طالبہ سے وزیر اعلیٰ تک ، مریم نواز کی اپنی مادرعلمی میں واپسی،پرتپاک استقبال،پرانی یادیں تازہ ، لاہور...
لاہور وزیراعظم اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈا، پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا جامع جائزہ۔ اصلاحاتی پروگرام کے...
کراچی پاکستان کا آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث روس سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ، ماسکو میں پاکستان کے...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028 کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
انصار عباسیاسلام آباد :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ ٹروتھ پرایک گھنٹےمیں 50پیغامات شیئر کردیئے،...