سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائیگا

12 اگست ، 2024

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔این اے 154 لودھراں، این اے 81 گجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات کیے گئے پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی بارے اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔