اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ۔ چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ژیونگ فی کے مطابق سکی کناری ہائیڈروپاور سٹیشن نے پیر سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ اس منصوبے پر چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی نے سرمایہ کاری کی ہے ۔ یہ منصوبہ 884 میگاواٹ بجلی کی پیدواری صلاحیت کا حامل ہےجس میں چار امپلس ٹربائن یونٹس لگائی گئی ہے۔مذکور ہ منصوبے سے پاور ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے مقامی صارفین کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور ٹیم ممبران کی مشترکہ کوششوں کی بدولت یہ منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یونٹ کی کامیاب آپریشن کے بعد بجلی کی پیداوار اس منصوبے کی کمرشل آپریشن شروع کیا جائےگا۔یہ منصوبہ مکمل آپریشنل ہونے کے بعد سالانہ 3.212 ارب کلو واٹ پر آوور تک بجلی پیدا کرنے اور پاکستان میں 10 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو سستی بجلی فراہم کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے ڈھانچے میں ردوبدل کرنے، طلب اور رسد کے درمیان خلا کو کم کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر یہ مثبت اور دوررس اہمیت کا حامل ہے۔