لندن(جنگ نیوز) برطانیہ کے علاقے لیسٹر اسکوائر میں ایک شخص نے دو راہگیروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی ٹیم پیرامیڈیکل اسٹاف کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں 11سالہ بچی اور ایک34سالہ خاتون شامل ہیں جن میں سے خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔یہ حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تاحال حملہ آور اور متاثرین میں کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل جاری ہے تاہم ابھی حملے کے محرک سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے لندن کے علاقوں میں نسلی فسادات کے کئی واقعے رونما ہوئے ہیں۔ایک مسجد کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے پولیس نے ناکام بنایا تھا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...