ہیرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بمعہ فیملی آ ج وزیراعظم ہاؤس میں مدعو

13 اگست ، 2024

اسلام اباد ( نمائندہ جنگ) پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ملک کے ہیرو ارشد ندیم اور ان کی پوری فیملی کو اج13اگست کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کیا گیا ہے۔ ان کے اعزاز میں تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی جس میں پاکستان اورلمپک کے ایسوس ایشن، پاکستان سپورٹس بورڈ، اتھلیٹکس فیڈریشن اف پاکستان کے نمائندوں سمیت ملک کے نامور کھلاڑی پوزیشن ہولڈرز میڈل اہولڈرز اور سابق اولمپین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ مختلف وفاقی وزرا بھی تقریب میں مدعو ہیں ارشد ندیم اور ان کی فیملی کیلئے وزیراعظم کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ جائے گا جہاں سے ان کو اور ان کی فیملی کو وزیراعظم کے طیارے میں اسلام اباد لایا جائے گا۔ رات ڈنر کے بعد انہیں مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ایک رات کا قیام کرایا جائے گا جس کے بعد انہیں طیارے میں واپس لاہور اور وہاں سے خصوصی گاڑیوں میں میاں چنوں بھجوایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے انعامات کی بھی توقع ہے۔باقی صفحہ3بقیہ