دوسروں کی جان بچانیوالا پاکستانی کوہ پیمامراد سد پارہ ریسکیو آپریشن میں جاں بحق

13 اگست ، 2024

کراچی (جنگ نیوز)جان کی بازی لگا کر دوسروں کی جان بچانے والا بہادر پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ خود ریسکیو آپریشن میں جاں بحق ہوگیا۔پراڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔براڈ پیک ریسکیو ٹیم نے مراد سدپارہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،مراد سدپارہ کی لاش جاپانی کیمپ پہنچادی گئی ہے۔خیال رہے کہ مراد سدپارہ ہفتے کے روز سر پر پتھر لگنےسےشدید زخمی ہوئےتھے، مراد سدپارہ کی لاش آج بیس کیمپ پہنچا دی جائے گی۔مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کےٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔