راولپنڈی ( نمائندہ جنگ)سری لنکا کے سفارت خانہ کے تین رکنی وفدنے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں سری لنکاکے سفارت خانہکے تین رکنی وفد نے سینٹرل جیل راولپنڈی کادورہ کیا،جہاں انہیں سری لنکاکو اسیروں تک قونصلر رسائی دی گئی ،جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ وفد نے جیل میں پابندسلاسل دوسری لنکن شہریوں روین ڈولیٹا فرنانڈو اور سدوری ماہیشیکا سے ملاقات کی ،جوایف ائی اے میں درج فراڈ،دھوکہ دہی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں،ملاقات کے بعد سری لنکا کاسفارتی عملہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔