700سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کی 11 چھوٹی کشتیوں میں برطانیہ آمد

13 اگست ، 2024

لندن ( سعید نیازی )700سے زائد غیر قانونی تارکین وطن اتوار کو11چھوٹی کشتیوں میں برطانیہ پہنچے۔ ہوم آفس نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کو 703 افراد برطانیہ داخل ہوئے ،یہ ایک ہی روز آنے والوں کی تیسری بلند ترین تعداد ہے رپورٹ کے مطابق11کشتیوں میں سے ہر ایک پر اوسطا 64 افراد سوار تھے، رواں برس کشتیوں کے ذریعے آنے والوں کی تعداد 18,343ہوگئی جبکہ گزشتہ برس کی نسبت غیر قانونی طور پر آنے والوں کی تعداد13فیصد زائد اور 2022 کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے اتوار کو ہی دو افراد سمندر عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے تھے۔