لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وہ حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروقؓ کی پیروی کرتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پر ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکا پرتپاک استقبال کیا۔مریم نوازشریف نے کہا کہ حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروقؓ کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں، حضرت عمر فاروقؓ حکمرانوں کیلئے مینارہ نور اورمشعل راہ تھے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہمیرے والد م نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی اوررفاقت قابل رشک ہے،ہمارا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہے، اتنا لاہورکا پتہ نہیں لیکن مدینہ منورہ کی ہر گلی کا علم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے۔امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرنے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں، پاکستان اورسعودی عرب سٹرٹیجک دوست ہیں،ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے، محمد نوازشریف پاکستان کے دوست ہیں،ان کی لیڈر شپ پاکستان کیلئے بہتری اورفلاح کا باعث ہے، مریم نوازشریف بیٹی ہونے کے ناطے ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...